گوہاٹی، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آسام حکومت نے 2030تک ریاست سے غربت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کا آج اعلان کیا ہے۔آسام 2030:ہمارا خواب، ہماری عزم ‘کے عنوان سے دستاویزات جاری کرتے ہوئے وزیر اعلی سربانند سونووال نے ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام شراکت داروں سے ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی۔اس رپورٹ میں کہا گیاہے کہ آسام حکومت نے2030تک غربت کا تناسب کم کرکے صفر پر لانے کا منصوبہ بنایا ہے جو 2015میں 27.3فیصد تھا ۔دستاویزات میں ہدف رکھا گیا ہے کہ 2030تک ریاست میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا اور 2025تک قلت تعذیہ کا مسئلہ ختم کردیا جائے گا ۔ساتھ ہی اس میں زرعی پیداواراور کسان، ماہی گیر ، دودھ کے پروڈکٹ بنانے والے جیسے چھوٹی سطح کی کھانے کی چیزوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا بھی ہدف رکھا گیا ہے۔تعلیم کے علاقے کے بارے میں دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اگلے 14-15سالوں میں ریاست میں مکمل خواندگی حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔